جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کا اہم نمائندہ اجلاس 28 جولائی کو طلب تحصیلوں اور یونٹوں کی فعالیت کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کیے جائیں گے،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں جماعت کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے اہم تنظیمی فیصلے ناگزیر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جماعت کی مضبوطی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے اہداف کے حصول کے لیے ہر سطح پر ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت، احساسِ ذمہ داری اور باہمی تعاون کے ساتھ ادا کریں۔اسی سلسلے میں ضلع کوئٹہ کی تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء و نظماء عمومی کا نہایت اہم نمائندہ اجلاس منگل 28 جولائی بوقت شام 4 بجے ضلعی دفتر اینگل روڈ کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے تنظیمی دوروں کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔ نیز تنظیمی فعالیت، کارکنوں کی تربیت، یونٹوں کی فعالیت، جماعتی نظم و ضبط، آئندہ تنظیمی پروگراموں اور دیگر اہم جماعتی امور کے حوالے سے ضروری فیصلے اور ہدایات جاری کی جائیں گی۔ قبل ازیں اسی روز ضلعی مجلسِ عاملہ کا اجلاس دوپہر 12بجے منعقد ہوگا جس میں اہم تنظیمی معاملات اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *