Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایران ویب ڈیسک ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ فوجی ردِ عمل بھی جاری رکھے گا۔پیر کو دفترِ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے قطر کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی تجاویز بشمول تہران اور واشنگٹن کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے متعلق سوال کیا۔ارنا کی جانب سے پوچھے گئے سوال میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حالیہ دورۂ قطر کا حوالہ بھی دیا گیا۔سوال کے جواب میں بقائی کا کہنا تھا یہ بات واضح ہے کہ ثالث مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے سرگرم ہیں۔’اسی دوران ایران امریکہ کے جرائم کو روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ امریکی جارحیت کا جواب دے رہی ہے وہیں ملک کا سفارتی نظام بھی مکمل طور پر متحرک ہے۔اسماعیل بقائی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ثالثوں کے ذریعے پیش کی جانے والی تجاویز تہران کو موصول ہو چکی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الوقت ان کی تفصیلات بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔