Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی (این این آئی)ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نئی پائپ لائن کی گزشتہ روز ٹیسٹنگ کی گئی کوئی گیس لیکج رپورٹ نہیں ہوئی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نئی پائپ لائن کی ٹیسٹنگ کے دوران گیس کی بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار زیادہ شامل ہوگئی جس کے باعث مختلف علاقوں سے گیس لیکج کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سسٹم کے تمام پریشرز معمول کے مطابق ہیں اور کوئی گیس لیکج رپورٹ نہیں ہوئی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی بو صرف ٹیسٹنگ کے دوران کیمیکل کے اضافے سے پیدا ہوئی ہے، صارفین اطمینان کے ساتھ اپنے معمول کے کام جاری رکھیں۔