کراچی، مختلف واقعات میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو پراسرار واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی۔ ایک واقعے میں خاتون فائرنگ سے زخمی ہو گئی ،دوسرے واقعے میں ایک خاتون مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے کے بعد دم توڑ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شاہین کے نام سے ہوئی۔ پولیس واقعے کی نوعیت اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔دوسرا واقعہ اورنگی ٹا ¶ن سیکٹر ساڑھے گیارہ، گلزار مدینہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں ایک گھر میں خاتون مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ایدھی حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ متوفیہ کی شناخت 30 سالہ وردہ کے نام سے کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *