کراچی، بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے دوران مظاہرین پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑے، 3 زخمی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل سعد الرحمان، طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل

کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے منگھو پیر نیو ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا اس دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں شدید زخمی کر دیا۔کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل سعد الرحمان، کانسٹیبل غلام رسول اور کانسٹیبل شبہاز علی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *