Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی)سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے بارکھان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے ڈی ایس پی مرید بگٹی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی مرید بگٹی نے فرض شناسی، جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے وطن اور عوام کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔