ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر کے علاقے میں بارودی مواد سے اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی ہائی سسٹم کے بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو اڑا دیا

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر کے علاقے میں بارودی مواد سے اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی ہائی سسٹم کے بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو اڑا دیا گیا سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھراو کر لیا پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے چھتر پولیس تھانے کی حدود پیروپل بیرون سائیڈ گزشتہ شب
اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور بلوچستان کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی کے دو ٹاورز کو نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا دھماکے اس قدر شدید تھے کہ انکی اواز دور دور تک سنی گئی واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جاے وقوع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کا گھراو کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی جبکہ ٹاورز کے تباہ ہونے سے سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *