ڈیرہ مراد جمالی میں نوجوان نے خودکشی کرلی

ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں نوجوان نے خودکشی کرلی جبکہ ٹریفک کے حادثے کا زخمی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود بالان شاخ گوٹھ صدیق پندرانی میں 22 سالہ نوجوان راجہ خان پندرانی نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروایی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربی کے ایریاءمیں ٹریفک حادثے کا زخمی محمد ابراہیم سامت دوران علاج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ دیا ضروری کاروایی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *