ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد چھ افراد سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ایک ہی رات میں چھ افراد سے موبائل فونز ہزاروں روپے نقدی چھین لی گئی۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود گزشتہ شب شرقی ڈالڈا مل ایریا میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مقامی سوشل ورکر سید اسحاق شاہ سمیت تین افراد سے تین موبائل فونز نقدی ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ غربی ایریا ہسپتال کالونی وارڈ نمبر 38 اور بوالز ہائی سکول ایریا میں بھی تین افراد سے موبائل فونز ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے اسٹیرٹ کرائم کے بڑھتے ہوے واقعات پر ڈیرہ مراد جمالی کے عوام میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرایمز میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *