Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ 6افراد کے خلاف درج کرکے تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ٹراما سینٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ایک نوجوان کی لاش لائی گئی تھی جس کے معائنہ کرنے کے دوران ڈاکٹروں نے گرمی لگنے سے اسکی موت قرار دی تھی جبکہ نوجوان کو درختوں کے ساتھ باندھ کر مقامی بااثر افراد بدترین تشدد کرتے ہوے انکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور والد کی درخواست پر پولیس حرکت میں آگئی پولیس کے مطابق چار روز قبل صدر پولیس تھانے کی حدود میں مقامی بااثر زمیندار نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈیرہ مراد جمالی کے نوجون ندیم احمد ابڑو کو چوری کا الزام لگا کر درختوں کے ساتھ باندھ کر خود اور انکے ساتھی نوجوان پر مسلسل بدترین تشدد پسٹل کے بٹ لاٹھی ڈنڈوں سے تشدد کرتے رہے جب اسکی موت واقع ہوئی تو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ٹراما سینٹر میں لاش چھوڑ دی گئی اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یہ کہہ دیا گیا کہ اس کو گرمی لگی ہے اور وہ وفات کردے گئے دو دن لاش لاوارث اور شناخت کیلئے ہسپتال میں پڑی رہی جبکہ والدین نے بیٹے کی لاش ہسپتال میں وصول کی تو ڈاکٹرز سرٹیفکٹ جاری کرتے ہوے اسکی موت گرمی کی وجہ قرار دی جبکہ سوشل میڈیا پر نوجوان پر بااثر مقامی زمیندار اور انکے ساتھیوں کی بدترین تشدد کی ویڈیو وائر ہونے پر پولیس حرکت میں اگئی پولیس نے مقتول نوجوان ندیم احمد ابڑو کے والد کی مدعیت میں دلدار منٹھار خان کھوسو سمیت چار افراد نامزد اور دو نا معلوم اشخاص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کردی گئی ہیں۔