Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور صحبت پور چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتیں پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لی مذاحمت پر زخمی کردیا گیا دیگر چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی اعلی نسل کی چھ گائے چوری۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود میں گوٹھ محمد حیات جکھرانی سے محمد ملوک کی سات گائے چوری کرلی گئی جس نے قرآن پاک اٹھا کر پورے علاقے
میں گھمایا اور قران پاک کے صدقے اور واسطے گاے واپس کرنے کی اپیل کی جبک صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ میر محمد ارڈی 298 میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار جمیل احمد گاجانی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لی گئی مذاحمت کرنے پر ان کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ صحبت پور کے قریب گوٹھ میر ظہور خان کھوسو میں گزشتہ شب نا معلوم چور گورنمنٹ ٹیچر استاد دھنی بخش کھوسو کے گھر داخل ہوکر ایک گائے ودیگر گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کی مذید تحقیقات مقامی پولیس کر رہی ہے۔