ڈھاڈر کے قریب نامعلوم افراد نے سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب نامعلوم افراد نے سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب نامعلوم افراد نے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ مواد سے اڑادیا جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں مستونگ، پشین، قلات اور مچھ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں بھی سوئی گیس پریشر متاثر یا کم ہونے کا امکان ہے۔

بولان ریور بیڈ میں واقع KMP-246 والو اسمبلی (18 انچ قطر کی مین پائپ لائن) میں دھماکے کے باعث درج ذیل علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔
کولپور ،مچھ ،مستونگ ،قلات ،پشین ،زیارت
اس واقعے کے باعث کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں بھی گیس کی کم فراہمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ والو اسمبلی مرکزی کوئٹہ-سبی روڈ سے تقریباً 700–800 میٹر کے فاصلے پر، گورکٹ کے قریب واقع ہے۔ایس ایس جی سی مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے, جبکہ علاقے میں مرمتی کام شروع کرنے کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جیسے ہی سیکیورٹی کلیئرنس موصول ہوگی، مرمتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *