Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرنے مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی رہائش گاہ پرجاکر انکے صاحبزادے اوردیگرا ہل خانہ سے اظہارتعزیت اور ہمدردی کیا۔انہوں نے شہید عبدالحکیم کاکڑ کو انکی عدالتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کچھ وقت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ گزار۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سیٹ سیدال خان ناصر نے گزشتہ دنوں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقامی ہوٹل کے مالک ہاشم نورزئی کی رہائش گاہ پر جاکر انکے بیٹوں اوردیگر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے