چین کا آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت اعادہ،دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار

بیجنگ/رام اللہ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فلسطین میں تعینات چینی سفیر سن ژِن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے دوران فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کی شدت کا مشاہدہ کیا، جس پر چین کو گہری تشویش ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد اور ترقیاتی معاونت کا سلسلہ جاری رکھنے کےلئے تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی اور باہمی اعتماد کی عکاس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *