Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ملتان(این این آئی) چین کی تارم یونیورسٹی نے پاکستان کے شہر ملتان میں صحرائی باغبانی کے حوالے سے چین-پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیک یارڈ کا افتتاح کر دیا ہے،مقامی خشک اور نیم صحرائی خطے کے مطابق تیار کیے گئے اس منصوبے میں تارم یونیورسٹی کے اہم شعبہ جات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ساتھ مشترکہ تحقیق اور تدریسی پروگرامز کیے جائیں گے، جن کا مقصد خشک علاقوں میں زراعت کو درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر خشک سالی برداشت کرنے والی باغبانی کی فصلیں تیار کریں گے، پانی بچانے والی زرعی تکنیکوں کو فروغ دیں گے اور کھیتوں میں عملی مظاہرے کے لیے مراکز قائم کریں گے۔ فیلڈ ریسرچ کے مربوط ماڈل کو اپناتے ہوئے یہ منصوبہ کلاس روم کی نظریاتی تعلیم اور کھیتوں میں عملی تجربے کے درمیان رابطہ قائم کرے گا، تاکہ اعلیٰ معیار کے زرعی ماہرین تیار کیے جا سکیں۔مزید برآں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے باقاعدہ مشترکہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ دونوں جامعات فصلوں کے جراثیمی وسائل اور تحقیقی نتائج کا بھی تبادلہ کریں گی، جس سے پاکستانی اور چینی طلبہ کو حقیقی زرعی حالات میں عملی مہارتیں بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔