Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک ) چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیو بلوچستان عبدالمالک درانی سے بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ٹیکس ایئر 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے دوران ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد نے انکم ٹیکس ریٹرنز کی فائلنگ کے عمل میں پیش آنے والی تکنیکی اور عملی مشکلات سے چیف کمشنر کو آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں تاکہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے۔چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیو بلوچستان عبدالمالک درانی نے وفد کی تجاویز اور مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور ریٹرن فائلنگ کے عمل کو مزید آسان اور موثر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈآف ریونیو ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔وفد نے چیف کمشنرعبدالمالک درانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے سامنے اٹھائے گئے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جس سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز کو سہولت میسر آئے گی۔