Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چکوال(ویب ڈیسک) چوآ سیدن شاہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے واقعے نتیجے میں 52 سالہ شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ مقتول کوئلے کی کان میں کام کرتا تھا۔ چھپر محلہ کے رہائشی 52 سالہ شجر حسین شاہ اپنے ساتھی قابل احسن کے ہمراہ جا رہے تھے کہ بلاک فیکٹری کٹاس راج کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔شجر حسین شاہ کے سر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ قابل احسن کے چہرے پر گولی لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔حملہ آور واردات انجام دینے کے فوراً بعد موٹر سائیکل پر کلر کہار کی سمت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کو رکشے کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال چوآ سیداں شاہ منتقل کیا۔