پی ایم اے بلوچستان کے انتخابات 2026 کے نتائج کے اعلان تک کوئی بھی صوبائی کابینہ آئینی یا قانونی حیثیت نہیں رکھتی ہے ،کستان میڈیکل ایسوسی ایشن (سنٹر)

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (سنٹر)نے ایک وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 12 جولائی 2026 کو کراچی میں منعقدہ سنٹرل کونسل کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کی گئی تھی کہ پی ایم اے بلوچستان کے انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔پی ایم اے سنٹر کی جانب سے مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ پی ایم اے بلوچستان کے انتخابات 2026 کے نتائج کے اعلان تک کوئی بھی صوبائی کابینہ آئینی یا قانونی حیثیت نہیں رکھتی اس لیے اگر کسی بھی نام سے کوئی صوبائی کابینہ موجود ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو اسے غیر مو ¿ثر (Invalid) تصور کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی منتخب شدہ صوبائی کابینہ باقاعدہ انتخابی عمل کی تکمیل اور نتائج کے اعلان کے بعد اپنے عہدوں کا چارج سنبھالے گی اس عرصے کے دوران پی ایم اے بلوچستان کے تمام انتظامی و عملی امور صوبائی الیکشن کمیشن کی نگرانی اور انتظام میں چلائے جائیں گے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (سنٹر) نے اس وضاحت کے ذریعے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین، قواعد و ضوابط اور انتخابی عمل کا احترام کرتے ہوئے صرف الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر آئینی یا غیر مجاز کابینہ کے دعوو ¿ں سے اجتناب کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *