Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس 30 خیرپور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور متعلقہ افراد کی جانب سے جلسے، جلوس، کارنر میٹنگز اور دیگر انتخابی سرگرمیوں کا انعقاد ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت پولنگ سے 48 گھنٹے قبل تمام انتخابی سرگرمیاں ختم کرنا لازم ہے، اس لیے 14 اگست کی رات 12 بجے کے بعد پی ایس 30 خیرپور-V کے متعلقہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی مہم کے اختتامی وقت کی مکمل پابندی کریں اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ ضمنی انتخاب کا عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔ خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب پی ایس 30 خیرپور-V میں الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی مہم میں مبینہ طور پر شرکت کرنے پر مزید 6 مقامی حکومت کے عہدیداروں کو نوٹسز جاری کردیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گمبٹ لطیف شیخ، چیئرمین ٹاو ¿ن کمیٹی اگرا نبی بخش سیال، چیئرمین یونین کونسل درازا نذرالحق فاروقی، چیئرمین ٹاو ¿ن کمیٹی کھڑا سید صدا حسین شاہ، وائس چیئرمین یونین کونسل سگیوں لیاقت علی قریشی اور وائس چیئرمین یونین کونسل منورآباد عبدالرو ¿ف آرائیں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر مذکورہ عہدیداروں پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار اسفند یار کھرل کے حق میں انتخابی سرگرمیوں میں شرکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ایس 30 خیرپور-V کے ضمنی انتخاب کے دوران مانیٹرنگ ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ خلاف ورزیوں کی رپورٹس مرتب کرکے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔اس سے قبل ٹاو ¿ن کمیٹی صوبھودیرو کے چیئرمین پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے جبکہ یونین کونسل سگیوں کے چیئرمین کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پی ایس 30 خیرپور-V کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 اگست 2026 بروز اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل کو شفاف، غیرجانبدار اور پرامن رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل پولنگ تک جاری رہے گا۔