پیپلز پارٹی کا چیئرمین کشمیر میں فارم 47 کے خلاف باتیں کرتا ہے جبکہ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتیں فارم 47 کے ہی پیداوار ہیں،ایچ ڈی پی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے بھر میں امن و امان کی خراب صورتحال کو مسلط کردہ جعلی صوبائی حکومت کا نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا چیئرمین کشمیر میں فارم 47 کے خلاف باتیں کرتا ہے جبکہ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتیں فارم 47 کے ہی پیداوار ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس جعلی مسلط حکومت نے صوبے بھر میں اپنی نالائقی کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کررکھا ہے جہاں قومی شاہراہوں پر سفر کرنا ناممکن ہوکر رہ گیا ہے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں امن و امان کی جو صورت حال ہے وہ کسی تعریف کے محتاج نہیں اب اس مسلط حکومت سے نہ توقع کی جاسکتی ہے نہ ہی ان میں اہلیت موجود ہے کہ وہ معاملات کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرتا ہو۰ اس حکومت میں بھگڑتی ہوئی صورتحال کو سمجھنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ قومی شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانا عوام کے جان و مال کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ہے مگر موجودہ حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خود اپنی حفاظت کریں تو بڑی بات ہوگی۰ بیان میں کہا گیا کہ صوبے کے حالات پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے اور سیاسی مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا انتہائی ضروری ہے اس وقت کوئی بھی غیر سنجیدگی مسائل کی زیادہ خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *