پیرومیں چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ ،تمام 13افراد ہلاک سیاحوں کا تعلق جرمنی، اٹلی اور اسپین سے تھا،امدادی کارروائیاں جاری

لیما(انٹر نیشنل ڈیسک)جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جس وقت اس چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا وہ نازکا لائنز کے قریب پرواز کررہا تھا۔پیرو کی سرکاری حکام کے مطابق حادثے میں 2 عملے کے ارکان کے ہمراہ 11 سیاح سوار تھے جن کا تعلق جرمنی، اٹلی اور اسپین سے تھا۔پیرو کی وزارت ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے عملے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی تھی، اس کے بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔حکام کا کہنا تھاکہ جائے حادثہ کی جانب فائر بریگیڈ اور ایمبولینس گاڑیاں بھیجی جاچکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نازکا لائنز کے قریب آثار قدیمہ کو ہر سال 1 لاکھ سے زائد افراد دیکھنے آتے ہیں اور یہ سیاحوں کے لیے پسندیدہ مقام تصور کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *