Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نیویارک (انٹر نیشنل ڈیسک)ہرے بھرے پودے خلائی اسٹیپشن پر بھی پہنچ گئے۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مہم 75 کی کمانڈ ناسا کی خلاباز جیسیکا میئر کر رہی ہیں، جیسیکا میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پودے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔جیسیکا میئر نے بتایا کہ مہم 75 کے عملے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ کوئی اور نہیں بلکہ روسی پودے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ سرخ روسی کالے اور وسابی سرسوں کے پودے ہیں، عملہ اپنے فارغ وقت میں ان پودوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔خلاباز نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ پودے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے کھلے کیبن کے ماحول میں قدرتی ماحول کے بجائے کیسے اگتے ہیں۔اس کے علاوہ اس تحقیق کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا بھی ہے کہ مدار میں ذخیرہ کیے جانے سے بیجوں کی قابلِ کاشت صلاحیت کس طرح متاثر ہوتی ہے۔جیسیکا میئر نے مزید کہا کہ بورڈ پر پودوں کا ہونا نیچر تھراپی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔