پنجگور میں آپریشن ردُالفتنہ 3، فتنہ الہندوستان کے سرغنہ سمیت 5 خوارج ہلاک دہشت گرد تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردی میں ملوث تھے،سیکیورٹی ذرائع

پنجگور(ویب ڈیسک)آپریشن ردُالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *