پنجاب کاؤنٹر نارکوٹس فورس نے منشیات کی سرحد پار اسمنگلنگ اور بین الاضلاعی نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

لاہور ویب ڈیسک، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹس فورس نے منشیات کی سرحد پار اسمنگلنگ اور بین الاضلاعی نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔فورس نے ایک حساس آپریشن کے دوران منشیات اسمنگلنگ نیٹ ورک کے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 24 کلو ہیروئن قبضے میں لی گئی۔اس کارروائی کی سب سے اہم بات بڑے سائز کا اسمنگلنگ ڈرون برآمد ہونا ہے، جسے سرحد پار سے منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔پنجاب کاؤنٹر نارکوٹس فورس صوبے میں تعلیمی اداروں اور سرحدی اضلاع کے گرد و نواح میں جدید ٹیکنالوجی (خاص طور پر ڈرونز) کے ذریعے کی جانے والی منشیات اسمنگلنگ کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ برآمد شدہ ڈرون اور ملزمان کی تفتیش کے بعد نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور خریداروں تک پہنچنے کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *