پشاور ہائیکورٹ نے واپڈاملازمین کی مفت بجلی یونٹس خاتمے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں

پشاور(ویب ڈیسک)پشاورہائیکورٹ میں واپڈا ملازمین کو مفت بجلی یونٹس خاتمے کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ملازمین کی جانب سے مفت بجلی یونٹس خاتمے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردی۔پشاور ہائیکورٹ نے مانیٹری الاو ¿نس دینے کے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی حکومت کی جانب سے مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے اسے مانیٹری الاو ¿نس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ قانونی حدود کے اندر تھا، مفت بجلی یونٹس کی فراہمی کوئی مستقل یا اٹل قانونی حق نہیں بلکہ ایک انتظامی رعایت تھی، ایسی رعایت بدلتے ہوئے معاشی حالات اور قومی مفاد کے تحت تبدیل یا ختم کیا جا سکتا ہے،  نگران حکومت کا یہ قدم پالیسی کے تسلسل اور انتظامی بہتری کے لئے تھا، منتخب حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو جاری رکھنے سے اس کی قانونی حیثیت مزید مستحکم ہو جاتی ہے، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی آئین کے آرٹیکل چاراور پچیس کی خلاف ورزی نہیں، یہ امتیاز کے زمرے میں نہیں بلکہ عام اطلاق کی ایک معاشی اصلاح ہے،  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی انتظامات مستقل قانونی حقوق کی شکل اختیار نہیں کر سکتے، متعلقہ حکام اس پالیسی پر عمل درآمد شفاف، منصفانہ اور یکساں طریقے سے یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *