پشاور ،سرکاری ملازمین کے سفری الاﺅنس میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ

پشاور (ویب ڈیسک / نیوز میڈیا خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری الاﺅنس میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے کنوینس الاﺅنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اضافے سے مستفید ہوں گے۔گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کا کنوینس الاﺅنس 1,785 سے بڑھا کر 2,677 روپے کر دیا گیا، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کا کنوینس الاﺅنس بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کا کنوینس الاﺅنس بڑھا کر 4,284 روپے ماہانہ کر دیا گیا، گریڈ 16 تا 20 اور اس سے اوپر کے افسران کا کنوینس الاﺅنس 7,500 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔ کنوینس الاﺅنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔دوسری جانب سندھ کابینہ نے بھی صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاﺅنس میں اضافہ کر دیا۔ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاﺅنس بڑھا دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *