Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کےلئے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان-چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے،یہ معاہدہ بیلٹ ٹو بی کانفرنس کےدوران طے پایا، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ معاہدہ کانفرنس میں شریک پاکستان اور چین کی 450 سے زائد کمپنیوں کے درمیان ہونے والے نمایاں مشترکہ نتائج میں سے ایک تھا۔گوادر پرو کے مطابق یہ معاہدہ پاکستانی نمائشوں اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ایونٹیکس اور چینی کمپنی سونگشی انٹرپرائز مینجمنٹ کنسلٹنگ (سوزو) کمپنی لمیٹڈ کے درمیان طے پایا۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایونٹیکس چینی کمپنی کی تیسرے پاکستان ایگرو شو 2026 میں شرکت کو ممکن بنائے گی، جو 29 سے 31 اکتوبر 2026 تک لاہور کے انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کو اسٹریٹجک شراکت دار تسلیم کرتے ہوئے مشترکہ ترقی، باہمی مفاد اور کاروباری تعاون کے ذریعے دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ توقع ہے کہ یہ شراکت داری چینی زرعی مشینری تیار کرنے والی کمپنیوں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے اداروں اور زرعی کاروباری کمپنیوں کے لیے پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں نئے مواقع پیدا کرے گی، جبکہ پاکستانی کسانوں اور مقامی کاروباری اداروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت سے استفادہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان-چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری نے دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے کیا۔ کانفرنس کا مقصد مختلف شعبوں میں صنعتی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا تھا، خصوصاً صحت، ادویہ سازی اور بایوٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ایونٹیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے پاکستان میں زرعی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں پاک-چین تعاون کے ناقابلِ تلافی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چینی جدت اور مہارت ملک کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم محرک بن چکی ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایگرو شو بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کو مقامی اسٹیک ہولڈرز سے جوڑنے کے لیے ایک مو ¿ثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔سونگشی کے ساتھ اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے ہمارا مقصد چینی مہارت کو پاکستانی زرعی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے لیے پائیدار اور مشترکہ فوائد پیدا کیے جا سکیں۔