Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی (ویب ڈیسک)ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پوری اتری، ہر مشکل میں پاک فضائیہ نے اپنی خدمات کو پیش کیا۔مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں جدید سسٹمز سے دفاعی نظام مضبوط ہوا۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔