Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی ہنما سید جہانگیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی تعمیرو ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر اپنا کردار اد اکرنا ہوگا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ سسٹم بیٹھ چکا ہے درست ہے وزیراعظم پاکستان کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے اچھے اور باکردار لوگوں کو کابینہ میں شامل کریں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں جہانگیر شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان بالکل درست ہے اسوقت پورے ملک کا سسٹم بیٹھ چکا ہے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے اہل اور کارکردگی دکھانے والے ارکان اسمبلی کو وفاقی وزیر بنائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں اوران میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اسکی تعمیر و ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر ایک جگہ بیٹھ کر کوئی ایسا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا جس سے ملک ترقی کرسکے کیونکہ اگر ملک ہو گاتو سیاست بھی ہوگی۔سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے وزیراعلیٰ بلوچستان تمام فیصلے گورنر بلوچستان کو اعتماد میں لیکرکرتے ہیں جو ایک خوش آئندبات ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تمام سینئر کارکنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اختلافات بالاتر کو مسلم لیگ(ن) کو فعال بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی کو فوری طور پر عہدے کا قلمداان تبدیل تبدیل کرکے پی ایچ ای کا محکمہ دی جائے اسی طرح نوابزادہ میر زرین خان مگسی اور زرک خان مندوخیل کو بھی وزارت دی جائے تاکہ وہ عوام کی مزید بہتر طریقے سے ختم کرسکیں۔