پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی

سیوی (این این آئی)ضلع سیوی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر سیوی کی قیادت میں “” اظہار یکجہتی “”ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی آفیسران، قبائلی عمائدین،سول سوسائٹی کے نمائندوں،علماء کرام،اساتذہ کرام،طلباء،ہندو برادری سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اقوام عالم کی ضمیر جھجوڑنے کی کوشش کی، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے ضلع سیوی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈی سی آفس سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سیوی میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی نے کی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز،جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سیوی سید منصور شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستارلانگو، ایجوکیشن آفیسر لہڑی لیاقت علی لغاری، ڈی ایچ او ہیلتھ سیوی ڈاکٹر عبدالقادر ہارون سمیت ضلعی افیسران، قبائلی عمائدین، اساتذہ، طلباء اقلیتی برادری کے نمائندوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر آفس سے سرکٹ ھاوس تک پیدل مارچ کرکے کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے مظالم کے خلاف شدید نعریکی اوراقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ کیاتاکہ خطے کا امن بحال ہو۔ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو اور اقلیتی برادری کے نمائندہ سنتوش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یومِ استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *