Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کے مسائل کا حل اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنی رہائش گاہ جتک ہاؤس آصف آباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ا نہوں نے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اورانکے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کے مسائل کا حل اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہماری سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے، جبکہ سریاب سمیت دیگر علاقوں میں بھی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حلقے کے ہر علاقے کی یکساں ترقی، بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔حاجی علی مدد جتک نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم کرنا اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے شہریوں نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے عوام سے براہِ راست ملاقات، مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو عوام دوست روایت قرار دیا۔ شرکانے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے کے تسلسل سے عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔