Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناءسری لنکا سے انگلینڈ چلی گئیں۔فاطمہ ثناءدی ہنڈریڈ میں برمنگھم فیونکس کی نمائندگی کریں گی، وہ دی ہنڈریڈ کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاطمہ ثناءنے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کی۔دی ہنڈریڈ کی وجہ سے فاطمہ ثناءسری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل رہیں۔ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔