پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی آسٹریلوی کرکٹر ایلس پیری سے پہلی ملاقات، ویڈیو منظر عام پرآگئی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی آسٹریلوی کرکٹر ایلس پیری سے پہلی ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ان دنوں آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں وہ پرتھ اسکارچر کی نمائندگی کریں گی۔فاطمہ ثنا پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کریں گی، ندا ڈار کے بعد یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔وہ رواں سال دی ہنڈریڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی بھی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بن چکی ہیں۔تاہم فاطمہ ثنا نے ان سے سوال کیا کہ آپ بولنگ میں اضافی رفتار کیسے حاصل کرتی ہیں؟ کیونکہ جب میں چھوٹی تھی تو آپ کی بولنگ کی رفتار 124 یا 125 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوا کرتی تھی؟ایلس نے کہا کہ جی بالکل مجھے دوبارہ اسی رفتار پر واپس آنا ہے، میرا خیال ہے کہ اس کا تعلق تکنیک سے ہے اور طاقت کا امتزاج بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ میں مزید رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت ہے بس اس پر کام کرتے رہیں۔ایلس نے کہا کہ میرے خیال میں سب سے اہم چیز یہی ہے اگر اس پر ورک کیا جائے تو ممکن ہے لیکن کچھ وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی رفتار دوبارہ حاصل کرنی ہے اور اس کا زیادہ تر انحصار وزن کو آگے کی طرف منتقل کرنے اور فرنٹ فٹ کے درست استعمال پر ہے۔فاطمہ ثنا نے کہا کہ دراصل جب میں چھوٹی تھی تو میں ہمیشہ آپ کو اسی طرح دیکھتا تھی، آپ کا‘لوڈنگ’کا انداز ہی سب سے اہم چیز تھی۔واضح رہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہوگا، جہاں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے فاطمہ ثنا کو عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک اور موقع ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *