Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 23 نشستیں جیت کر حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کر لی۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا، آزاد کشمیر میں جمہوری مینڈیٹ کی بنیاد پر حکومت قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا جس میں 20 نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ ایل اے 27 میں خراب موسم کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔رانا ثنا ءاللہ نے بتایا کہ مظفرآباد کی 9 میں سے 7 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوا جن میں سے 4 نشستوں پر مسلم لیگ (ن )کامیاب رہی، مجموعی طور پر مسلم لیگ ن نے 13 نشستیں حاصل کیں جبکہ دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی 3 نشستیں جیت سکی۔انہوںنے کہاکہ مجموعی طور پر 12 مہاجر نشستوں میں سے 10 پر بھی مسلم لیگ (ن )نے کامیابی حاصل کی۔رانا ثنا ءاللہ نے کہاکہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے اور عوام کو پورا دن آزادانہ حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملا، 10 تاریخ کو پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا تھا، اس سے پہلے بھی 13 حلقوں میں دھاندلی کا دعوی کیا گیا، پھر یہ تعداد 4 اور بعد ازاں صرف 2 نشستوں تک محدود ہو گئی، مسلم لیگ ن نے پولنگ اسٹیشنز کا فورنزک آڈٹ کروانے کی بھی پیشکش کی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر مظفر آباد میں احتجاج کرتے رہے جس کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا اور شہر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوئی۔انہوںنے کہاکہ دھاندلی کا پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ چوہدری لطیف اکبر کے حلقے کو متاثر کرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں کی گئیں اور سندھ پولیس کی ڈیوٹی لگوانے کا مطالبہ کیا گیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی۔