Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت (ویب ڈیسک)یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مکران کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر یاسر بہرام رند کی ہدایت و قیادت میں تربت میں عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کار ریلی کا آغاز میر یاسر رند ہاؤس سے ہوا، جو سیٹلائٹ ٹاؤن سے ہوتی ہوئی مختلف شاہراہوں سے گزر کر مبارک قاضی چوک پہنچی۔ ریلی میں سیکڑوں گاڑیاں شامل تھیں جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور گاڑیوں پر بھی قومی پرچم آویزاں کیے گئے تھے۔ شہر کی سڑکوں پر قومی پرچموں کی بہار اور شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ریلی کے دوران شرکاء نے پاکستان زندہ باد، قائدِاعظم زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور شہداء پاکستان کو سلام کے پرجوش نعرے لگائے۔ شرکاء نے قائدِاعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور عظیم قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں، جدوجہد اور بے مثال عزم کے نتیجے میں حاصل کیا گیا وطن ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ قائدِاعظم کے اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو اپناتے ہوئے ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ریلی کے شرکاء نے وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج اور شہداءِ پاکستان کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان کے محافظوں کو سلام کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے والہانہ محبت کے جذبات نمایاں رہے۔شرکاء نے کہا کہ پاکستان محض ایک خط زمین نہیں بلکہ قائدِاعظم کی قیادت، لاکھوں قربانیوں اور لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔ یومِ آزادی ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں گے۔تربت میں منعقدہ یہ عظیم الشان کار ریلی قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا خوبصورت مظہر ثابت ہوئی، جس کے دوران شہر کی فضا قائدِاعظم زندہ باد، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور شہداء ِ پاکستان کو سلام کے نعروں سے گونجتی رہی۔