Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لیڈز (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19اگست کو ہیڈ نگلے لیڈز میں شروع ہوگا۔تفصیلات کیمطابق انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گاجبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی بیٹر شان مسعود جو انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور سعود شکیل جو ویسٹ انڈیز سیریز میں فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں تھے، ہیڈنگلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں واپسی کریں گے۔ادھر انگلینڈ بھی پاکستان کی اس نئی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوگا، میزبان ٹیم اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے، جو روٹ نے دوسری مرتبہ ٹیسٹ کپتانی سنبھال لی ہے جبکہ نئے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ پاکستان سیریز کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اس دوران مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔