Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پشین(این این آئی) 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلع پشین میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر پشین کمپلیکس سے ہوا، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ذیشان پانیزئی نے کی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر ادا گل، مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی افسران، سرکاری اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ مقررین نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے وہاں کے عوام مسلسل مشکلات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بنیادی آزادیوں پر قدغن کا سامنا کر رہے ہیں، جس پر عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ریلی کے اختتام پر کشمیری شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کا عوام ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔شرکاء نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔