پاکستانی وزیر داخلہ کے دورہ تہران سے کسی امریکی پیغام کا علم نہیں، دوطرفہ تعلقات پر فوکس رہے گا: اسماعیل بقائی

تہران (ویب ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ تہران صرف دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے دورہ ایران سے متعلق کسی امریکی پیغام سے آگاہ نہیں۔اس سے پہلے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *