Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

جمیکا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار باؤلنگ کر کے منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں میزبان ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لینے والے محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی تباہ کن آغاز کیا اور اپنے تیسرے اوور میں برینڈن کنگ اور کیوم ہوج کو پویلین بھیج دیا۔ بعد ازاں محمد عباس نے ویسٹ انڈین بلے باز جسٹن گریوز کو بھی آؤٹ کیا۔ 3 وکٹوں کے بعد محمد عباس کی ٹیسٹ کرکٹ میں باؤلنگ اوسط 22.69 ہوگئی جس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا 22.81 کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین باؤلنگ اوسط کے ساتھ عمران خان کو پیچھے چھوڑ کر قومی فاسٹ باؤلر بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں بیرون ملک 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ باؤلر بھی بن گئے۔ اس فہرست میں وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل بھی شامل ہیں جب کہ ان تمام بولرز میں محمد عباس کی بولنگ اوسط سب سے بہتر ہے۔ واضح رہے کہ تروبا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنا لیے تھے، میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 155 رنز ہو گئی ہے۔