پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور انقلابی قدم ہے،لیاقت اقبال راجپوت

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان مدر ونگ کے رہنماء اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کے کمیونیکیشن افئیر کوارڈینیٹر لیاقت اقبال راجپوت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے حوالے سے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حقیقی معنوں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تین برادر ملکوں کا اتحاد اور ناقابل تسخیر دفاع ہے حالیہ دور میں عالمِ اسلام اور بالخصوص مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور انقلابی قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے تاریخی قصر الصفا میں منعقدہ اس اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اس تزویراتی معاہدے پر باضابطہ دستخط خطے میں ایک ناقابل تسخیر قوت کو وجود بخشا ہے- یہ اتحاد خطے میں امن، استحکام اور تینوں برادر ممالک کی سلامتی کو ایک نیا اور ناقابل تسخیر حصار فراہم کرتا ہے۔ لیاقت اقبال نے کہا کہ اس سہ فریقی دفاعی معاہدے کا سب سے اہم اور نمایاں اصول ہے جو دنیا کے طاقتور ترین عسکری اتحادوں کا خاصہ رہا ہے یعنی “تینوں ممالک میں سے کسی بھی ایک ریاست پر ہونے والا مسلح حملہ، تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا”۔یہ شق خطے کے کسی بھی دشمن یا جارح قوت کے لیے ایک واضح اور دوٹوک پیغام ہے کہ اب ان تینوں ممالک کی سلامتی، سرحدیں اور مفادات ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جڑ چکے ہیں کہ کسی بھی تنہا ملک کو کمزور یا غیر محفوظ نہیں سمجھا جا سکتا۔ لیاقت اقبال راجپوت نے کہا کہ تین بڑی طاقتوں کا اسٹریٹجک امتزاج کا یہ معاہدہ محض ایک کاغذی کارروائی نہیں ہے بلکہ یہ مسلم دنیا کی تین بڑی عسکری، معاشی اور جغرافیائی طاقتوں کا ایک ایسا عملی امتزاج ہے جو خطے میں طاقت کے توازن کو یکسر تبدیل کر رہا ہے پاکستان اپنی پیشہ ورانہ عسکری صلاحیتوں، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور مضبوط دفاعی پوزیشن کے ساتھ اس اتحاد کا ایک بنیادی ستون ہے موجودہ دور میں مشرق وسطیٰ اور اس کے گردونواح میں جاری کشیدگی، سلامتی کے نئے خطرات، اور بیرونی چیلنجز کے پیش نظر یہ اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *