پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے،سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے تینوں ممالک کا اکٹھے ہونا اپنے خطے کو امن میں رکھنے کیلئے ہے تینوں ممالک آئندہ مل کر ایک دوسرے کا تحفظ اور حفاظت کریں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کی مضبوط علامت ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون تینوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں اجتماعی سلامتی کے تصور کو بھی تقویت دے گا یہ شراکت داری کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن، استحکام، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ اہم معاہدہ پاکستان کیلئے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ استعداد کو بھی قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف محاذ آرائی کا خواہاں نہیں، ہم امن، باہمی احترام اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کا دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے نئی سفارتی، دفاعی اور معاشی شراکت داری کے دروازے کھولنے کا اہم موقع ہے۔ سعودی عرب کی معاشی قوت، ترکیہ کی صنعتی و دفاعی صلاحیت اور پاکستان کے جغرافیائی محلِ وقوع، افرادی قوت اور دفاعی تجربے سے تینوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوسکتے ہیںکوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے تینوں ممالک کا اکٹھے ہونا اپنے خطے کو امن میں رکھنے کیلئے ہے تینوں ممالک آئندہ مل کر ایک دوسرے کا تحفظ اور حفاظت کریں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون باہمی اعتماد، مشترکہ سلامتی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کی مضبوط علامت ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون تینوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں اجتماعی سلامتی کے تصور کو بھی تقویت دے گا یہ شراکت داری کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن، استحکام، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ اہم معاہدہ پاکستان کیلئے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ استعداد کو بھی قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف محاذ آرائی کا خواہاں نہیں، ہم امن، باہمی احترام اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کا دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے نئی سفارتی، دفاعی اور معاشی شراکت داری کے دروازے کھولنے کا اہم موقع ہے۔ سعودی عرب کی معاشی قوت، ترکیہ کی صنعتی و دفاعی صلاحیت اور پاکستان کے جغرافیائی محلِ وقوع، افرادی قوت اور دفاعی تجربے سے تینوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *