پاکستان، ترکمانستان کا شطرنج کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق ،چیس سیریز پر بات چیت

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ترکمانستان نے شطرنج کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے کیلئے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان سید ذیشان نقوی اور صدر چیس فیڈریشن آف ترکمانستان ویپا مالیگولیو کے درمیان اشک آباد میں کڈذ چیس فیسٹیول کے موقع پرہونیوالی ملاقات کے دوران ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلوں، تربیتی دوروں اور مشترکہ کوچنگ پروگرامز کے انعقاد سمیت دوطرفہ شطرنج سیریز شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گی۔ سید ذیشان نقوی نے کہا کہ نوجوان نسل کو شطرنج کی جانب راغب کرنا اور انہیں عالمی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا پاکستان میں شطرنج کے فروغ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے جبکہ مختلف مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور ترکمانستان کے شطرنج روابط کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کے جائینگے۔ملاقات کو دونوں ممالک میں شطرنج کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *