پاسداران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیدیا، جنرل رضا نقدی امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے سو گنا زیادہ ہے مگر دشمن کے تمام چودہ مقاصد ناکامی سے دوچار کیے گئے،بیان

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب ایران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی کا کہنا تھا کہ پاسداران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اس قدر بڑھائیں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز کو دشمن کی زمین تک انجام دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے سو گنا زیادہ ہے مگر دشمن کے تمام چودہ مقاصد ناکامی سے دوچار کیے گئے۔ کسی دشمن ملک کا نام لیے بغیر پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے کہا کہ ایران کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ جنگ دشمن کے علاقے تک لے جاسکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہیے۔بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا کہ پاسداران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صلاحیت کو حاصل کریں تاکہ جب ضرورت ہو اسے انجام دیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *