ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

جمیکا (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تاروبا کے برائن لارا اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود 3،3 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، علی عثمان نے 2 جبکہ خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے۔سلمان علی آغا، عامر جمال اور محمد علی صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 58 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 126 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ کے ساتھ کیا، جہاں ویسٹ انڈین بیٹرز ٹوٹل 181 رنز تک پہنچا کر آل آﺅٹ ہوگئے تاہم پہلی اننگز کی 29 رنز کی برتری کے بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کےلئے 211رنز کا ہدف دیا۔ مشکل وکٹ پر یہ ہدف پاکستانی بیٹرز کے سامنے پہاڑ بن گیا۔ قومی بیٹرز ویسٹ انڈیز کی فاسٹ بولنگ کے سامنے بے بس ہوگئے جہاں کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی کھلاڑی ان کا سامنا نہ کرسکا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے جہاں شے ہوپ نے 92 اور کیویم ہوج نے 84 رنز کی اننگز کھیلیں، پاکستان کی جانب سے محمد علی 4 اور محمد عباس 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی، شان مسعود نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور امام الحق نے 63 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز نے دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *