Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ہنوئی (انٹر نیشنل ڈیسک)ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی رہائشیوں نے رات تقریبا 1 بجکر 50 منٹ پر ٹے ہو وارڈ کے وان کا گلی میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگی دیکھی اور موقع پر موجود فائر فائٹنگ آلات سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ ہنوئی پولیس نے40 فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ چار افراد جلتے ہوئے مکان سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ5افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ پر رات 2 بجکر 30 منٹ پر قابو پا لیا گیا۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔