وڈھ میں ٹریفک حادثہ چار افراد جاں بحق تین شدید زخمی

خضدار(این این آئی) وڈھ میں ٹریفک حادثہ چار افراد جاں بحق تین شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو وڈھ بازار کے قریب دو ٹرک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اوزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں مرنے والوں میں سے دو افراد کا تعلق کا موسی خیل اور دو کاکوئٹہ سے بتایا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *