وڈھ میں دکان پر دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(این این آئی)وڈھ میں دکان پر دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق وڈھ بازار میں محمد رفیق نامی شخص کی دکان پر دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس سے دکان کو نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *