وفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش راولا کوٹ کے لوگ کشمیری ہیں، تھے اور رہیں گے: وفاقی وزیر امیر مقام کاانٹرویو

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ راولا کوٹ کے لوگ کشمیری ہیں، تھے اور رہیں گے۔امیر مقام نے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں شریک سب لوگ دہشتگرد نہیں، ان میں اکثریت محبِ وطن لوگوں کی ہے، وہ خود کو منفی عزائم رکھنے والوں سے الگ کریں اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں۔وفاقی وزیر نے خواجہ آصف کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ بیان حکومت یا پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ معرکہ حق میں بھی راولاکوٹ کے عوام نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، پونچھ کے لوگ سرحدوں کے محافظ اور عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *