Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)درخواست گزار زاہدہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے CNIC کے اجراء کے لیے درخواست دی، لیکن متعلقہ محکمہ CNIC کے اجراء میں تاخیر کر رہی ہے۔مختلف کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے اور تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، درخواست گزار نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر میں درخواست جمع کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ فوری طور پر جاری کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ جاری کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔