Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار امین اللہ کی بیوی کا 8 سال سے بلاک شناختی کارڈ 5 ماہ میں کھلوا دیا گیا۔درخواست گزار امین اللہ نے بتایا کہ ان کی بیوی بی بی رحیمہ کا شناختی کارڈ بغیر کسی وجہ کے پچھلے 8 سال سے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار نادرا آفس کے چکر کاٹے کمیٹیوں میں پیش ہوئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی بیوی کا شناختی کارڈ فوری بحال کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی بیوی کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔